Friday, 21 September 2018

کیا میت کے حق میں مومن اور فرشتوں کی دعا مغفرت قبول ہوتی ہے؟

کیا میت کے حق میں مومن اور فرشتوں کی دعا مغفرت قبول ہوتی ہے؟
گناہ 2 قسم کے ہوتے ہیں
1.گناہ کبیرہ
ایسے گناہ جن کی کسی صورت بخشش نہیں.
* شرک
(جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے گا اللہ اس پر بہشت حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں سورۃ المائدہ،آیت72 )
* اللہ کی آیات کا انکار
Surah Al-A'raf 40
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَـٰتِنَا وَٱسۡتَكۡبَرُواْ عَنۡہَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمۡ أَبۡوَٲبُ ٱلسَّمَآءِ وَلَا يَدۡخُلُونَ ٱلۡجَنَّةَ حَتَّىٰ يَلِجَ ٱلۡجَمَلُ فِى سَمِّ ٱلۡخِيَاطِ  ۚ  وَڪَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلۡمُجۡرِمِينَ
جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرتابی کی۔ ان کے لیے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ بہشت میں داخل ہوں گے۔ یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نہ نکل جائے اور گنہگاروں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

2.گناہ صغیرہ
سورہ النساء 31
إِن تَجۡتَنِبُواْ ڪَبَآٮِٕرَ مَا تُنۡہَوۡنَ عَنۡهُ نُكَفِّرۡ عَنكُمۡ سَيِّـَٔاتِكُمۡ وَنُدۡخِلۡڪُم مُّدۡخَلاً كَرِيمًا
اگر تم بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تم کو منع کیا جاتا ہے اجتناب رکھو گے تو ہم تمہارے (چھوٹے چھوٹے) گناہ معاف کردیں گے اور تمہیں عزت کے مکانوں میں داخل کریں گے
جواب
گناہ صغیرہ کی معافی ہو سکتی ہے پر گناہ کبیرہ کی معافی نہیں ہو سکتی کیونکہ اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کر تا.
معافی کا سبب کچھ بھی بن سکتا ہے وہ چاہے دعا ہو یا رحمت خدا.

No comments:

Post a Comment

ترجمہ

قرآن مجید عربی میں نازل ہوا ہے اور اپنے اثر و رسوخ کے ساتھ قائم دائم ہے اور قیامت تک رہے گا۔ ہم قرآن مجید کا ترجمہ تو کر سکتے ہیں مگر اس تر...