Friday, 24 January 2020

کتاب اللَّهِ کے معنی

کتاب اللَّهِ کے معنی
کتاب عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہوتے ہیں لکھائی یا لکھی ہوئی۔ کتاب اللَّهِ یعنی اللَّهِ کی لکھی ہوئی
اللَّهِ واحد ہے اور اسکے بہت سے صفاتی نام ہیں
جس طرح اللَّهِ کے صفاتی نام ہیں اسی طرح اللَّهِ کی کتاب کے بھی صفاتی نام ہیں جو کہ درج ذیل ہیں 👇
1: قرآن : قرآن عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں پڑھائی۔جب ہم اللَّهِ کی کتاب کو پڑھتے ہیں تو اس پڑھائی کا معنی ہے قرآن
2: التوراة عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں قانون
3: الإنجيل عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں خوشخبری
4:الزبور عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں ٹکڑا
5:الفرقان عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں فرق کرنے والا
6: البرھان عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں دلیل
7: السُّلْطَانِ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں اختیار
8: الحکمۃ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں دانائی
9: ھُدًی عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں ہدایت
10: نازل عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں اترنا
11: وحِي عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں متاثر کرنا
یہ سب الکتاب کے صفاتی نام ہیں 
قرآن سے سمجھئیے سورہ الانعام 83 سے
وَتِلۡكَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَيۡنٰهَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ عَلٰى قَوۡمِهٖ‌ؕ نَرۡفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنۡ نَّشَآءُ ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏ 
اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے

وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ‌ؕ كُلًّا هَدَيۡنَا ‌ۚ وَنُوۡحًا هَدَيۡنَا مِنۡ قَبۡلُ‌ وَمِنۡ ذُرِّيَّتِهٖ دَاوٗدَ وَسُلَيۡمٰنَ وَاَيُّوۡبَ وَيُوۡسُفَ وَمُوۡسٰى وَ هٰرُوۡنَ‌ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَۙ
اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بخشے۔ (اور) سب کو ہدایت دی۔ اور پہلے نوح کو بھی ہدایت دی تھی اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو بھی۔ اور ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں

وَزَكَرِيَّا وَيَحۡيٰى وَعِيۡسٰى وَاِلۡيَاسَ‌ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَۙ
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی۔ یہ سب نیکوکار تھے

وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَالۡيَسَعَ وَيُوۡنُسَ وَلُوۡطًا‌ ؕ وَكُلًّا فَضَّلۡنَا عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۙ
اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو جہان کے لوگوں پر فضلیت بخشی تھی
وَمِنۡ اٰبَآٮِٕهِمۡ وَذُرِّيّٰتِهِمۡ وَاِخۡوَانِهِمۡ‌ۚ وَاجۡتَبَيۡنٰهُمۡ وَهَدَيۡنٰهُمۡ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍٍ
اور بعض بعض کو ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی۔ اور ان کو برگزیدہ بھی کیا تھا اور سیدھا رستہ بھی دکھایا تھا

ذٰ لِكَ هُدَى اللّٰهِ يَهۡدِىۡ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ‌ؕ وَلَوۡ اَشۡرَكُوۡا لَحَبِطَ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ 
یہ خدا کی ہدایت ہے اس پر اپنے بندوں میں سے جسے چاہے چلائے۔ اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہوجاتے

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ‌ ؕ فَاِنۡ يَّكۡفُرۡ بِهَا هٰٓؤُلَۤاءِ فَقَدۡ وَكَّلۡنَا بِهَا قَوۡمًا لَّيۡسُوۡا بِهَا بِكٰفِرِيۡنَ‏ 
یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم (شریعت) اور نبوت عطا فرمائی تھی۔ اگر یہ (کفار) ان باتوں سے انکار کریں تو ہم نے ان پر (ایمان لانے کے لئے) ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں کہ وہ ان سے کبھی انکار کرنے والے نہیں

اس مقام پر تقریباً تمام انبیا علیہ السلام کا ذکر آیا ہے اور اللَّهِ رب العزت نے انہیں الکتاب دی جب کسی عام لفظ کے ساتھ ال لگ جاتا ہے تو خاص ہو جاتا ہے الکتاب یعنی خاص کتاب 
یہی وہ الکتاب ہے جو تمام پیغمبروں کو دی گئی تھی اور یہی وہ الکتاب ہے جو لوہ محفوظ میں لکھی ہوئی ہے جسکا ذمہ اللہ نے شروع سے لے کر قیامت تک کے لیے اٹھا رکھا ہے

No comments:

Post a Comment

ترجمہ

قرآن مجید عربی میں نازل ہوا ہے اور اپنے اثر و رسوخ کے ساتھ قائم دائم ہے اور قیامت تک رہے گا۔ ہم قرآن مجید کا ترجمہ تو کر سکتے ہیں مگر اس تر...